ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

‘جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا جنہوں نےچینی مہنگی کی ہےان کومعاف نہیں کروں گاچاہےمیری حکومت چلی جائے۔

ٹیلیفون پر عوام کے براہ راست سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف باہربھاگنےکی کوشش کر رہےہیں شہبازشریف پرصرف  700ارب منی لانڈرنگ کاایک کیس ہے،شہبازشریف اورنوازشریف کےبیٹےاربوں روپے کے گھروں میں رہ رہےہیں شہبازشریف اورنوازشریف کےبیٹوں کےپاس اتناپیسہ کہاں سےآیا؟ مشرف نے زرداری اورنوازشریف کوجو2این آراوزدیئےاس کاخمیازہ آج ملک بھگت رہاہے

وزیراعظم نے کہا کہ اگرنوازشریف نےچوری نہیں کی توعدالتوں کاسامناکیوں نہیں کرتےاس بار شریف خاندان کو این آر او نہیں ملے گا جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا، میں اقتدار میں رہوں نہ رہوں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا مریم نوازکےنام پرلندن میں 4بڑے بڑے محل ہیں نوازشریف جھوٹ بول کر باہر چلے گئے ان کےبیٹےباہرہیں برطانوی وزیراعظم ان گھروں میں نہیں رہ سکتاجن میں ان کےبچےرہ رہےہیں۔

چینی کی قیمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ  جہانگیرترین نےکہاکہ ناانصافی  ہورہی ہے آج تک مخالف سےناانصافی نہیں کی توجہانگیرترین سےکیسےکرسکتاہوں،جنہوں نےچینی مہنگی کی ہےان کومعاف نہیں کروں گاچاہےمیری حکومت چلی جائے، 100ارب روپےعوام کی جیبوں سےنکل کرشوگرملزمالکان کےپاس چلاگیا 5سالوں میں شوگرملوں نے10ارب ٹیکس دیااور29ارب کی سبسڈی لی، مافیاکونہیں چھوڑوں گالیکن ناانصافی کسی سےنہیں ہوگی، شوکت ترین کواس لیےلایاکہ مہنگائی میں کمی لانےکیلئےاقدامات کریں۔

بھارت سے بات چیت اور مسئلہ کشمیر سے متعلق وزیراعظم نے واضح کیا کہ جب تک بھارت 5اگست کےاقدامات کوواپس نہیں لیتا،بات چیت نہیں کریں گےعالمی برادری کوچاہیےکہ کشمیرمیں مظالم کانوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ طاقتورکوقانون کےنیچےلاناایک جہادہے مافیاکرپٹ نظام سےفائدہ اٹھارہاہے،سی ڈی اےکوسارانظام آن لائن کرنےکی ہدایت کی ہے، آٹومیشن نظام سےکرپشن کم ہوگی اورعوام کوریلیف ملےگا۔وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں  نےڈپلومیسی کی حدتک  زبردست کام کیاہےسفارتخانوں سےمتعلق جوبات کی  وہ براہ راست  نشرنہیں ہونی چاہیےتھی سفارتخانوں سےمتعلق جوبھی شکایات ہوں گی آپ پورٹل پردرج کرسکتےہیں۔

You might also like

Comments are closed.