ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

جب تک بھارت کشمیر کا پرانا اسٹیٹس بحال نہیں کرتا کوئی تجارت نہیں ہوگی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ نے بھارت سے چینی اورکپاس درآمد کی اجازت نہیں دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت کشمیرکا پرانا اسٹیٹس بحال نہیں کرتا کوئی تجارت نہیں ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس میں چینی کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ویکسین والے ایجنڈے پر بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ کو پبلک کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.