بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب تک اوگرا سمری نہیں بھجواتی ہم نہیں بھجواسکتے، وزارت خزانہ

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کیے جانے پر وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جب تک اوگرا وزارت پیٹرولیم کے ذریعے سمری نہیں بھجواتی ہم سمری نہیں بھجواسکتے۔

وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بہت ضروری ہوا تو کل شام تک موصول ہوئی سمری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عام حالات میں ہر ماہ 14 تاریخ کو قیمتوں کی سمری وزارت پیٹرولیم سے موصول ہوتی ہے، وزارت پیٹرولیم کی سمری اوگرا کی سفارشات پر مبنی ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.