وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جبری گمشدگی ہمارے معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گمشدگی کا مسئلہ سیکیورٹی کے معاملات سے جڑا ہوا ہے، یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں بھی زیرِ بحث رہا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جبری گمشدگی کا مقدمہ ثابت نہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ اور 5 سال قید والی شق ختم کردی ہے، اس سلسلے میں دو روز پہلے قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کا بل منظور ہوا۔
واضح رہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں زمین کے حصول اور پولیٹیکل اکانومی کے سیشن بھی ہوئے جس میں ماہرین نے اظہار خیال کیا۔
کانفرنس میں ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ملک میں چند افراد کے پاس لاکھوں ایکٹر جبکہ لاکھوں کے پاس ایک مرلہ زمین بھی نہیں ہے۔
Comments are closed.