ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے وفاقی حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے کیس میں 10 اکتوبر کو وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ حکومت معاملہ کابینہ کے سامنے رکھے گی یا کسی اور طریقے سے حل کرے گی؟جواب دیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کریں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی، درخواست گزار ایمان مزاری نے بتایا جن بلوچ طلبہ کا ذکر کیا گیا ان میں سے ایک بھی بازیاب نہیں ہوا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ کمیشن نے تین بلوچ طلبہ کا کیس حل کر دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا درخواست گزار نے جن 55 بلوچ طلبہ کا ذکر کیا وہ معاملہ ابھی حل ہونا باقی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر 10 اکتوبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.