جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جبری لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے وزیرِ داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

نگراں وفاقی حکومت نے جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں 3 رکنی وزراء کی کمیٹی کی منظوری دے دی جس کا وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ قانون کے حکام نے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ داخلہ چیئرمین، وزیرِ قانون اور وزیرِ دفاع کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 3 رکنی کمیٹی کی منظوری وفاقی کابینہ نے 7 نومبر کو دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.