جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جبری لاپتہ افراد کے کیسز سے متعلق وزراء کمیٹی کا اجلاس

نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے زیرِ صدارت جبری لاپتہ افراد کے کیسز سے متعلق وزراء کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اختر مینگل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اختر مینگل کمیشن کی سفارشات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں جبری گمشدگیوں پر پالیسی کی تشکیل سے متعلق بھی تفصیلی بحث کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.