بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

جاں بحق شخص کے ورثا کا عمران خان کےکنٹینر کے سامنے احتجاج

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کے بعد جاں بحق شخص کے ورثا نے عمران خان کے کنٹینر کے سامنے احتجاج کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی راہوالی میں تقریر کے روانگی کے بعد مظاہرین نے احتجاج کیا۔

کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوئیں۔

کنٹینر پر موجود گارڈز اور کارکنوں نے جاں بحق شخص کے ورثا  کو ہٹانے کی کوشش کی۔

کنٹینر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا اور  پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی ہے۔

گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کنٹینر سے ایک موٹرسائیکل سوار 14 سالہ لڑکا ٹکرا کر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.