امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی پارٹیاں جمہوری استحکام میں رکاوٹ ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اور بےامنی کی بڑی وجہ سابق حکومتوں کی ناکام پالیسیاں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزمودہ پارٹیوں کی پچھلی کارکردگی اور حالیہ بیانیہ صفر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو جمہور کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا۔
Comments are closed.