جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

جاپان کے ساحل پر پُراسرار بڑی دھاتی گیند نمودار

ایک پراسرار بڑی دھاتی گیند جاپان کے ساحل پر پائی گئی جس نے حکام اور شہریوں کو حیران کر دیا۔

ہماماتسو شہر کی ساحلی پٹی پر اس گیند کے نمودار ہونے کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ روانہ کیا لیکن قریبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گیند سمندری بارودی سرنگ ہے لیکن ایکسرے ٹیکنالوجی سے معلوم ہوا کہ گیند اندر سے خالی ہے۔

اس کی گولائی ڈیڑھ میٹر تھی اور یہ ساحل اینشو پر آگئی تھی۔

گیند پر زنگ لگا ہوا تھا اور اس پر دو ہینڈل بھی تھے جس سے معلوم ہو رہا تھا کہ یہ کسی جگہ پر لٹکائی گئی ہوگی۔

جاپانی مسلح افواج اور کوسٹ گارڈ حکام گیند کی تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے، کسی نے کہا کہ یہ خلاء سے آئی ہے، کسی نے کہا کہ یہ چین کا جاسوسی غبارہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.