اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

جاپان کے دورے کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے: بلاول بھٹو

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاپان دنیا میں ایک لیڈر ہے۔

جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا جاپان کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی فلسفہ رہا ہے کہ ہميں امداد نہیں تجارت چاہیے اور میرے اس دورۂ جاپان کا مقصد بھی یہی ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.