جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

جاپان کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اوکیناوا جزائر میں لاپتہ، تلاش جاری

جاپان کا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا۔ ٹوکیو سے جاپانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر جاپان کے اوکیناوا جزائر کے علاقے میں لاپتا ہوا۔

جاپانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 10 افراد سوار ہیں۔ جاپانی کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں۔ 

جاپانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو بچانا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.