وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں خصوصی اقتصادی زونز میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ کاروباری تعلقات قائم کیے ہیں، جاپان نے بھاری سرمایہ کاری اور روزگار کے ذریعے پاکستانی معاشی ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
جاپانی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے جاپانی سرمایہ کار اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار آنے والے دنوں میں اپنے کاروبار میں مزید توسیع دینگے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اس موقع پر جاپانی سفیر نے وفاقی وزیر سے سازگار ٹیکس نظام اور رعایتوں کی درخواست کی۔
Comments are closed.