جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کو ملازمت کی پیشکش کرتے ہوئے انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز فراہم کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے کیٹا کیو شو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کے لیے اشتہار دیا کہ وہ بچوں کوملازمت دینا چاہتے ہیں۔
نرسنگ ہوم کی جانب سے بچوں کو ملازمت دینے کے لیے صرف ایک شرط رکھی گئی ہے کہ ان کی عمر 4 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق، بچوں کو والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم سے کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے بعد بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ ملازمت کے دوران بچوں کو بھوک، نیند یا کسی بھی وجہ سے بریک لینے کی بھی اجازت ہوگی۔
بچوں کو نرسنگ ہوم میں میں موجود 100 سے زائد بزرگ افراد کو خوش رکھنا ہوگا، جن کی عمر 80 برس یا اس سے زائد ہے۔
Comments are closed.