جاپان کے ایک نرسنگ ہوم میں کمسن بچوں کو ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے۔
میڈیا رپوٹ کے مطابق اس جاب کے کیلئے بچوں کی عمر 4 برس سے کم ہونا لازمی ہے، انہیں نرسنگ ہوم میں موجود معمر افراد کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں خوش رکھنا ہوگا۔ اس کام کے عوض انہیں بطور تنخواہ نیپیز اور ملک فارمولا ملے گا۔
کیتاکیوشو نامی اس ادارے کے نئے ریکروٹس کے سرپرستوں یا والدین کو ایک معاہدہ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے مطابق ان کمسن بچوں کو اس وقت کام کرنا ہوگا جب بھی اس کی ضرورت محسوس ہوگی۔
انہیں بھوک لگنے، نیند آنے یا ان کے موڈ کے مطابق کام کے دوران بریک کی اجازت ہوگی۔
اس نرسنگ ہوم کی سربراہ کیمی گونڈو کے مطابق اب تک تیس سے زیادہ بچوں کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس نرسنگ ہوم میں موجود 100 کے قریب 80 برس سے زیادہ عمر کے معمر افراد کو کمپنی دینا اور ان کی اداسی دور کرنا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی ایک جھلک دیکھ کر بھی ہمارے معمر رہائشی مسکرانے لگتے ہیں۔
Comments are closed.