منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

جاپان میں پاکستانی سفیر سے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات

پاکستان کی معتبر ترین درسگاہ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (NDU) کے وفد کی یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم ، ہلال امتیاز ملٹری کی سربراہی میں جاپان میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں مقیم پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی سفیر نے یونیورسٹی کے وفد کو پاک جاپان کے موجودہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور وفد کے ارکان کو پاک جاپان تعلقات سے متعلق سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔

اس موقع پر سفارت خانے کےدیگر افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان گہرے دفاعی تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی افواج کے افسران باقاعدگی سے جاپان میں مختلف تربیتی کورسز میں شرکت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی بحرہ عرب میں پاکستان اور جاپان کی بحری افواج میں تعاون جاری رہا ہے اور پاکستان اور جاپان کے فوجی بحری جہاز ایک دوسرے کے ممالک کے خیر سگالی دورے پر آتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.