جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

جاپان میں معروف پیس واکر کھرل زادہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب

جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے معروف پیس واکر کھرل زادہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کا انعقاد پاک جاپان پیس واک ہیرو شیما تاناگا ساکی کی بھرپور کامیابی کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

تقریب کے اختتام پر معروف کاروباری شخصیت خرم ایوب بھٹی کی طرف سے کھرلزادہ کثرت رائے کو ایگ گاڑی کا تحفہ بھی دیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور احمد اعوان تھے جبکہ دیگر افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ کھرل زادہ کثرت راۓ پاک جاپان پیس واک ہیرو شیما تاناگا ساکی کے لیے جاپان آئے ہوئے ہیں جو 15 فروری کو پیس پارک ہیروشیما سے شروع ہوکر 21 فروری کو ناگاسا کی پہنچنے پر مکمل ہوگی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ کھرلزادہ کثرت راۓ نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو اس وقت بہت سارے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.