جاپان میں قانونی طور پر شادی کی عمر 13 سے بڑھا کر 16 سال کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عمر کی یہ حد ایک صدی سے زائد سے برقرار تھی اور یہ دنیا میں بھی سب سے کم تھی جسے جاپان کی پارلیمنٹ نے جمعے کو بڑھا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 1907 میں اس قانون کے نفاذ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جاپان مردوں کے زیرِ تسلط معاشرہ ہے جہاں اعلیٰ عہدوں پر خواتین کی بہت کم نمائندگی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں حکومت میں زیادہ تر مرد اور پرانے خیالات کے لوگ ہیں جو خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق تبدیلیاں کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
Comments are closed.