مرکز منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان میں سالانہ جشن ختم القرآن کے موقع پر شب بیداری کا انتظام کیا گیا جس میں جاپان بھر سے رفقاء و کارکنان کے علاوہ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شمولیت کی.
ملک فیصل قادری صاحب خادم مسجد کی طرف سے بچوں اور حفاظ اکرام کے پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کی۔
تقریب کے دوران ناصر علی آساہی بوئیکی والے، محمد عثمان المکہ والے، رانا محمد اکرم صاحب، مہر محمد ناصر صاحب، شیخ امتیاز صاحب، حاجی عالم زیب صاحب اور ڈائریکٹر مرکز منہاج القرآن انٹر نیشنل علامہ محمد شکیل ثانی صاحب نے اپنے ہاتھوں سے حفاظ اکرام کو گلدستے پیش کیے۔
ناصر علی آساہی بوئیکی والے کی طرف سے سحری اور ریفریشمنٹ کے انتظامات کیے گئے، خواتین بھی شریک محفل تھیں۔
اس دوران علامہ محمد شکیل ثانی صاحب نے قرآن اور صاحب قرآن کے موضوع پر زبردست خطاب فرمایا، معزز مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے پروجیکٹ کی تفصیل بتائی۔
تقریب کے دوران رانا نیاز احمد نے نعت رسولﷺ پیش کی، حافظ ذوالقرنین صاحب اور حافظ سعد صاحب کی دستار بندی کروائی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
جو تمام بچے پورا ماہ رمضان خدمت کرتے رہے انہیں ملک فیصل قادری صاحب کی طرف سے تحائف دیے گیے، صلواۃ التسبح کی امامت علامہ محمد شکیل ثانی صاحب نے فرمائی اور محفل ذکر کے بعد خصوصی دعا مانگی گئی جس پر ہر آنکھ پر نم اور اشک بہا ہو گئی۔
Comments are closed.