جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تین روز قبل آئے 7.6 شدت کے زلزلے میں 330 افراد زخمی ہوئے ہیں جبک 51 افراد لاپتہ ہیں، سڑکیں بلاک ہونے سے کئی متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اشیکاوا میں 29 ہزار گھروں کی بجلی تاحال منقطع ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد گھروں میں پانی نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے نوتو ریجن میں اب تک 600 سے زائد آفٹر شاکس بھی آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان کے صوبے اشیکاوا میں تین روز قبل 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
Comments are closed.