
لاپتا ہونے والے جاپانی فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک دن بعد مل گیا تاہم اس میں سوار افراد کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ریسکیو اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے کئی حصے مل گئے ہیں جبکہ اس میں سوار فوجی کمانڈر سمیت عملے کے 10 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔
جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو بچانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان کا فوجی ہیلی کاپٹر اوکیناوا جزائر کے علاقے میں لاپتا ہو گیا تھا۔
Comments are closed.