جاپان کی حکومت سابق وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری طور پر آخری رسومات کی ادائیگی پر 10 لاکھ 83 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کرے گی۔
شنزو آبے طویل ترین مدت کیلئے جاپان کے وزیراعظم رہے، انہیں 8 جولائی کو ایک انتخابی ریلی کے دوران گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
گو کہ ان کی آخری رسومات ادا کی جاچکی ہیں لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ یہ رسومات دوبارہ ادا کرے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس مد میں خرچ ہونے والی تمام رقم سرکاری خزانے سے ادا کی جائے گی۔
لیکن پچھلے اتوار کو شائع ہونے والی عوامی رائے میں 53 فیصد شرکا نے سرکاری رسومات کی مخالفت کی۔
Comments are closed.