بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

جاپان: سفیر پاکستانی کا سفارتخانے میں پاکستانی تائیکوانڈو ٹیم کا خیرمقدم، کامیابیوں پر مبارکباد

جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے سفارت خانہ پاکستان میں پاکستانی تائیکوانڈو ٹیم کا خیرمقدم کیا اور 19ویں جاپان واٹا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ واٹا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے پانچ گولڈ اور دو سلور میڈل کے ساتھ ساتھ ایک کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

سفیر نے مختلف معذور نوجوانوں میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کےلیے تائیکوانڈو فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.