
جاپان کے نارا پریفیکچر میں جرابیں بنانے والی ایک چھوٹی سی فیکٹری سوکی سوکس نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو کہ لوگوں کو خود ان کی جرابیں تیار کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
بس اس مقصد کے لیے انھیں ایک اسٹیشنری بائیسائیکل کو پیڈلنگ کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اس کے لیے آپ کو نٹنگ (سوئٹر بننے) کا شوق ہونا چاہیے، جو کہ جرابیں بنانے کو ایک دلچسپ تجربہ بنا دیتاہے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ سوکی سوکس کے ماہرین کے ذہن میں یہ بات آئی کہ کیوں نہ وہ جرابیں بنانے کے عمل کو لوگوں کے لیے ایک دلچسپ اور پرجوش عمل بنادیں۔
تمام تر مسائل کے باوجود خوش قسمتی سے انھوں نے اپنے تکنیکی مہارت کو یکجا کرتے ہوئے جرابیں بنانے والی نٹنگ مشین اور بائی سائیکل تیار کی جو کہ عملی طور پر لوگوں کو صرف پیڈلنگ کرکے اپنی جرابیں خود بننے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس مشین کو چیرکس کا نام دیا گیا ہے اور یہ 2017 میں اپنے افتتاح کے بعد سے سیاحوں میں بہت زیادہ مقبول ہے۔
Comments are closed.