جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

جاپان: اوساکا میں پاکستان ہیومن ریسورس سیمینار کا انعقاد

پاکستانی سفارت خانہ ٹوکیو کی جانب سے اوساکا میں پاکستان ہیومن ریسورس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان ہیومن ریسورس سیمینار کا مقصد جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کو فروغ دینے، ملازمت فراہم کرنے والے اداروں اور پاکستان میں جاپانی اداروں کے لیے ملازم بھرتی کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

سیمینار میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ سمیت جے آئی ٹی سی او کے سینئر نائب صدر، 50 سے زائد جاپانی کمپنیاں، پاکستانی ادارے نیوٹک کے ریکٹر، پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (POEPA) کے نمائندوں اور پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز (OEPs) کے 30 سے زائد نمائندوں نے سیمینار میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی سینئر انتظامیہ اور 100سے زائد اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے آن لائن شرکت کی جبکہ تقریب کو سفارتخانے پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔

تقریب کے اختتام میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں غیر ملکی ورکرز کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لہذا پاکستانی اداروں اور جاپان میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو چاہئے کہ وہ جاپانی زبان سیکھنے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں سفیر پاکستان نے پاکستانی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاپانی زبان سیکھانے کے لیے ضروری انتظامات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.