ایک جاپانی کمپنی کوؤں کو ڈرانے اور بھگانے کے لیے استعمال ہونے والا کرو بسٹر تیار کیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکا کرو بسٹر جو پیلے رنگ کے نیم شفاف پلاسٹک ٹکڑے پر مشتمل ہوتا ہے، کسی بھی اور طریقے سے کوؤں کو ڈرانے والی شے سے زیادہ موثر ہے۔
واضح رہے کہ جاپانی ثقافت میں کوے آسودگی اور نیک شگونی کی علامت ہوتے ہیں، لیکن روز مرہ کی زندگی میں یہ کافی پریشان کرتے ہیں۔
اسکے علاوہ یہ کافی ذہین ہوتے ہیں اسی وجہ سے یہ خود کو تیزی سے شہری و دیہی ماحول میں ڈھال لیتے ہیں۔ جبکہ یہ پھلوں اور سبزیوں کے فارم کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔
خوراک کی تلاش میں یہ کچرے کے ڈھیر کو ادھر ادھر پھیلا کر گندگی بڑھانے کا سبب بھی بنتے ہیں، اسی لیے جاپانی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کوؤں کو دور رکھنے کے لیے اسکا حیران کرنے والا سادہ سا کرو بسٹر استعمال کیا جائے۔
گو کہ اس کا نام کافی جارحانہ ہے لیکن اصل میں کرو بسٹر کوؤں سے نمٹنے کے لیے ایک نرم طریقہ کار ہے جو کہ ایک 14 سی ایم لمبا اور اتنا ہی چوڑا پیلے رنگ کا پلاسٹک کا ٹکڑا ہوتا ہے۔
یہ روشنی کو ریفلیکٹ کرتا ہے جس سے کوا پریشان ہوجاتا ہے لیکن اسکے بارے میں یہ نہیں بتایا کہ یہ صرف چھ تک ہی کیوں کار گر ہوتا ہے۔
Comments are closed.