جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری بھی پاکستانی چٹ پٹے کھانوں کے دلدادہ نکلے۔
جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں شرکت کی۔
اُنہوں نے اس دوران اردو زبان میں گفتگو کی۔
جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے کے لیے اردو میں مہارت حاصل کی، پاکستان میں تعلقات بہتر کرنے کے لیے اردو بہت ضروری ہے۔
جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں مسالے والے کھانے بھی کھا لیتا ہوں۔
جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ وہ پانچ سال کی عمر سے پیانو بجا رہے ہیں، اور پاکستانی گانے بھی گاتے ہیں۔
’جیو پاکستان‘ میں شرکت کے دوران جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری نے مقبول صوفی کلام ’دمادم مست قلندر‘ بھی گا کر سنایا۔
Comments are closed.