جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیراعظم کے دفتر کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگالی، اسے بچانے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص نے سابق وزیراعظم شنزو ابے کی سرکاری تدفین کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگائی۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگانے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اس کے جسم کا کافی حصہ جل گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے سابق وزیراعظم کی سرکاری تدفین کی مخالفت سے متعلق خط بھی ملا ہے۔ پولیس، وزیراعظم اور کابینہ آفس نےاس حوالے سے بیان دینے سے منع کردیا۔
واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Comments are closed.