جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

جاپانی وزیرِ اعظم کا مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کی جانب سے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں اڑتیس سے زائد مسلم ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

جاپانی وزیر اعظم نے افطار ڈنر کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر کیا تھا، تقریب میں پاکستان کی نمائندگی سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کی۔

اس موقع پر تمام مہمانوں کا کھجور سے روزہ کھلوایا گیا جبکہ مختلف انواع اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم نے مسلمان سفیروں کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی پیش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.