جاپان کے وزیراعظم کِشیدا فُومیو روس اور یوکرائن کشیدگی کے حوالے سے بات چیت کے لیے 7 ممالک کے گروپ جی سیون (G7) کے آن لائن سربراہی اجلاس میں جمعرات کے روز شرکت کریں گے۔
چیف کابینہ سیکریٹری ماتسُونو ہیروکازُو نے پیر کو میڈیا کو بتایا کہ اس اجلاس کی میزبانی جرمنی کرے گا اور منصوبہ بنایا گیا ہے کہ یوکرائن کے ارد گرد کی صورتحال اور دیگر سفارتی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔
حکومت کے ترجمانِ اعلیٰ نے کہا کہ جاپان سمجھتا ہے کہ آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی عالمی اقدار کے حامل جی 7 ممالک کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ متحد ہوں اور بین الاقوامی برادری کی قیادت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان مذاکرات میں فعال انداز سے تعاون کرے گا۔
ماتسُونو نے کہا کہ جاپانی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ صورتحال تیزی سے کَشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں مختلف سطحوں پر جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Comments are closed.