جاپانی وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے یوکرینی صدر کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو بتایا ہے کہ ماسکو کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرتے ہوئے روس کے مرکزی بینک کے ساتھ لین دین پر جاپان پابندی عائد کرے گا۔
وزیراعظم کِشیدا کے مطابق انھوں نے یوکرین کے صدر کو بتایا ہے کہ جاپان یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے اور جاپان نے روسی حملے میں مرنے والوں پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اٹل حمایت کا بھی یقین دلایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت، روسی فوجی کارروائی کے لیے بیلاروس کی اعانت پر اس کے سینئر عہدیداروں کے خلاف پابندیاں لگانے پر بھی غور کر رہی ہے۔
Comments are closed.