بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپانی وزیراعظم کا عام انتخابات میں کامیابی کا اعلان

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے عام انتخابات میں کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نے 261 نشستیں حاصل کرلی ہیں، ہم عوامی مینڈیٹ پورا کریں گے۔

جاپانی مقامی میڈیا کے مطابق ایل ڈی پی اور اتحادی پارٹنر کومیوٹو نے ایوان زیریں کی 465 نشستوں میں سے 293نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے یہ بہت مشکل انتخابات تھے لیکن عوام چاہتے ہیں کہ ہم مستحکم حکومت بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.