جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اردو میں خصوصی پیغام دیا ہے۔
انھوں نے اپنے پیغام کے آغاز میں پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔
قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات 1952 میں قائم ہوئے تھے، مجھے خوشی ہے کہ یہ تعلقات خوشحال رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ برس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70 سال پورے ہورہے ہیں، اس کے لیے سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔
توشی کازو ایسومورا نے بتایا کہ جاپان کے ایک قدیم ترین ناول کا اردو ترجمہ بھی کرلیا گیا ہے جو اب اردو پڑھنے والوں کیلئے دستیاب ہوگا۔
Comments are closed.