منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

جاپانی شوہر نے بیوی سے نجات کا اندوہناک طریقہ ڈھونڈ لیا

جاپانی شوہر نے بیوی سے نجات حاصل کرنے کے ایک اندوہناک طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ بیوی نے شوہر کی خمدت سے تنگ آکر اس سے جان چھڑا لی، شوہر چاہئے ملازمت کرتا ہو یا نہ کرتا ہو یا پھر معذور ہو ہر حال میں بیوی اس کا ساتھ نبھاتی ہے۔

لیکن جاپان میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جب ایک شوہر نے بیوی کی معذوری سے تنگ آکر اسے دریا میں پھینک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل 81 سالہ ہیروشی نامی بزرگ شہری نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی 79 سالہ معذور بیوی کو سمندر میں پھینک کر اس کو مار دیا کیوں کہ وہ 40 برس سے اس کی دیکھ بھال کر کر کے تنگ آگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہیروشی کی بیوی مکمل طور پر معذور اور وہیل چیئر تک محدود تھی۔ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اس کا شوہر گزشتہ 40 برس سے معذور بیوی کی خدمت میں مصروف عمل تھا۔

بیوی کو سمندر میں پھینکنے کے بعد وہ اس جرم کو زیادہ دیر تک اپنے اندر چھپا نہیں سکا تاہم اس نے پہلے اپنے بیٹے کے سامنے اعتراف جرم کیا جس کے بعد پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔

پولیس کے مطابق انہوں نے معذور خاتون کی لاش سمندر سے نکال لی جس کے بعد ہیروشی کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.