جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

جاپانی سفیر کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کا دورہ، کارکردگی تسلی بخش قرار

پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کی سربراہی میں 11 رکنی وفد نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کے چیئرمین سہیل برلاس نے جاپانی سفیر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر جاپانی سفیر اور ان کے ساتھ تجارتی وفد کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نجی شعبے میں چلنے والا سیالکوٹ ایئرپورٹ پاکستان کا واحد ایئرپورٹ ہے۔

سی ای او سہیل برلاس کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر عالمی معیار کی سہولت میسر ہے۔ 

جاپانی سفیر نے سیالکوٹ ایئرپورٹ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا سیالکوٹ سے جاپان کیلئے تجارت شروع کی جائے۔ سیالکوٹ کے صنعتکاروں اور تاجروں کو تمام سہولیات دیں گے۔ 

سیالکوٹ ایئرپورٹ انتظامیہ نے جاپانی سفیر سے جاپان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی استدعا کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر جاپانی طیاروں کو ٹیکنیکل لینڈنگ میں معاونت فراہم کرسکتا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.