بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپانی ریسٹورینٹ کی’ آئس کریم وِد نوڈلز‘ ڈش ہٹ ہوگئی

جاپان میں واقع ایک کیفے ’فرینکن‘ کی جانب سے متعارف کروائی گئی ڈش انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس سے متعلق انٹرنیٹ صارفین کے ملے جلے تاثرات ہیں۔

جاپان کے ایک کیفے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہوئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’رامن‘ کہلانے والی نمکین نوڈلز پر مبنی ڈش آئس کریم رکھ کر گاہکوں کو پیش کی جا رہی ہیں جبکہ حیرت کی بات ہے کہ یہ ڈش کھانے والوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کی جا رہی ہے۔

حیرانی کے احساسات میں ڈوبے ایک فوڈ وی لاگر کا سوشل میڈیا پر  اس ویڈیو کا ڈالنا تھا کہ صارفین اس ڈش کو ایک بار ضرور آزمانے کا سوچنے لگ گئے ہیں ۔

فوڈ وی لاگر کے مطابق ان نمکین نوڈلز کے اوپر  ونیلا اور چاکلیٹ فلیور میں آئس کریم سجا کر دی جاتی ہے جسے کھانے والے آئس کریم کو نوڈلز کے سوپ میں ملا کر پیتے ہیں یا اسے ایک ساتھ نوڈلز کے ساتھ کھاتے ہیں۔

اس ڈش کو کھانے والے شوقین افراد کی فہرست میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کچھ صارفین اس میٹھے نمکین کے امتزاج پر اعتراض کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.