جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

جاپانی بچوں کی شہزادہ ہیری سے شادی کی انگوٹھی دکھانے کی فرمائش، ویڈیو وائرل

برطانوی شہزادہ ہیری کے دورۂ جاپان سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شہزادہ ہیری کے 2019ء میں کیے گئے جاپان کے دورے سے ایک پرانی ویڈیو نے دوبارہ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ کا ایک گروپ شہزادہ ہیری کے گرد جمع ہے اور اس گروپ میں موجود ایک طالبہ ان سے شادی کی انگوٹھی دکھانے کی فرمائش کرتی ہے۔

طالبہ کی فرمائش پر شہزادہ ہیری طلبہ کے اس گروپ کو الوداع کہنے سے پہلے اُنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دِکھا دیتے ہیں تو طلبہ کا پورا گروپ بے حد خوش ہوجاتا ہے۔

اس کے بعد شہزادہ ہیری ہاتھ جوڑ کر طلبہ کی جانب سے ملنے والی محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں الوداع کہہ چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری آج کل مختلف سرگرمیوں میں حصّہ لینے کے لیے جاپان میں موجود ہیں، وہ وہاں پر چیریٹی کے لیے اپنے دوست ناچو کے خلاف ایک میچ بھی کھیلنے والے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.