چڑھتے سورج کی سر زمین جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پی پی جاپان کے زیراہتمام پاکستان کے سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو شہید کی 42 ویں برسی کی عظیم الشان تقریب کا اہتمام پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے کیا۔
تقریب میں پی پی جاپان کے جنرل سیکریٹری مرزا خلیل بیگ، انفارمیشن سیکریٹری یوسف علی، محمد انیس، حبیب اللّٰہ ،جاوید احمد محسن، چوہدری سجاد مرزا، قیصر بیگ، جاپانی مسلم محمد یونس وائس آف جاپان کے چیف ایڈیٹر محمد ادریس، محمود احمد ،عثمان بھائی ہم خیال دوست امجد نثار المعروف تایا، امجد شیخ سرفراز، نثار جتالہ، قومی اسمبلی کے سابق امیدوار شیخ عارف محمود ممتاز، سیاسی صحافتی شخصیت صہیم عباسی، اہل بیعیت فاونڈیشن جاپان کے چئیرمین سلیم شاہ جی، پنجابی کے مشہور شاعر نوید امین صوفی، فرینڈز جاپان کے سربراہ مولانا عبدالمجید مغل نے شرکت کی۔
اس موقع پر نوید امین نے شاعری اور پی پی کے شاعر سیف اللّٰہ سیفی نے ہالینڈ سے ٹیلی فون پر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور مقررین نے اس موقع پر دنیائے اسلام کے عظیم لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
برسی کی تقریب کے اختتام پر پیپلز پارٹی کی جمہوری جدو جہد کے شہدا اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کےایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Comments are closed.