مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کردیا۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں جاوید لطیف، پی ٹی آئی کے صداقت عباسی اور پیپلز پارٹی کے مولابخش چانڈیو شریک ہوئے۔
ن لیگی رہنما نے دوران گفتگو کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے نمبرز پورے ہونے کے بعد حکومتی اتحادیوں سے بات چیت شروع ہوئی ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، جب میں یہ کہہ رہا ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل صداقت علی عباسی نے کہا کہ ان کی دھمکی سے ہم تو ڈر ہی جاتے ہیں۔
Comments are closed.