جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

جاوید اختر، فیض فیسٹیول میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان آئیں گے

معروف بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر رواں ہفتے کے اختتام پر لاہور میں منعقد ہونے والے فیض فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

فیض فیسٹیول کا 7 واں ایڈیشن 17 سے 19 فروری تک لاہور میں منعقد ہونے والا ہے، جس کے پہلے دن نمازِ جمعہ کے بعد باقاعدہ ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ 

اس فیسٹیول میں 60 سے زیادہ مفت ادبی، موسیقی اور آرٹ کی تقریبات پیش کی جائیں گی، جن میں مباحثے، لیکچرز، تھیٹر، ڈانس پرفارمنس، اور قوالی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، فیسٹیول میں برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور بھارت سے آئے غیر ملکی وفود کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال نامور شاعر جاوید اختر کی سربراہی میں بھارت سے ایک بڑا وفد فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔

جاوید اختر اس فیسٹیول میں اپنی ایک نئی کتاب کی رونمائی کی تقریب اور مشاعرے میں شرکت کریں گے۔ 

مرحوم شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی اور فیسٹیول کی منتظم منیبہ ہاشمی نے کہا کہ میلے کا مقصد موجودہ حالات کے مطابق معیار اور مطابقت کو متوازن کرنا ہے۔

فیسٹیول میں شرکت کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کا سامنا ہونے کے بعد منتظمین نے تمام تقریبات کو عام لوگوں کی فیسٹیول میں شرکت کو  بالکل مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 فیض فیسٹیول کے 7 ویں ایڈیشن کو منعقد کرنے کے لیے کینال روڈ سمیت الحمرا ہال اور اس سے ملحقہ تمام سڑکوں کو تین روزہ میلے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فیسٹیول میں شفقت امانت علی کے کنسرٹ کے علاوہ تمام تقریبات مفت ہوں گی، جس کی قیمت 3000 روپے فی ٹکٹ ہوگی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.