جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

جاوید آفریدی کا پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں جاوید آفریدی نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ پاکستان میں کھیلے، پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہوں۔

پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ 17 اکتوبر کو پاکستان میں شیڈول ہے، پاکستان اس سے قبل اوے میچ کمبوڈیا میں 12 اکتوبر کو کھیلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.