جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

جاوید آفریدی کا بٹگرام ریسکیو آپریشن کے صاحب خان اور انکے ساتھی کیلئے بڑا اعلان

ضلع بٹگرام کے علاقے پاشتو الائی میں ریسکیو آپریشن کرنے والے مشن امپاسیبل کے ہیرو صاحب خان اور ان کے ساتھی کے لیے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کی جانب سے نوکری کی پیشکش کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے صاحب خان اور ان کے ساتھ کو ملازمت دینے کا وعدہ کر دیا۔

انہوں نے صاحب خان کی ریسکیو آپریشن کرتے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’ناقابل یقین بہادری اور خود پر یقین، یہ بہترین مثال ہیں ہمت اور بہادری کی جو ہم سب کے لیے سبق ہے۔ مجھے ان دونوں (صاحب خان اور ان کی ساتھی) کو ملازمت کا موقع فراہم کرکے خوشی ہوگی، اس کے ساتھ ہی ان دونوں کے لئے سرپرائز ایوارڈ بھی ہے‘۔

خیال رہے کہ 22 اگست کو بٹگرام کے گاؤں الائی میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔

یہ بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

تاہم پاک فوج، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد نے طویل جدوجہد کے بعد تمام افراد کو باحفاظت بچا لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.