منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

جانتا ہوں رانا ثناء اللّٰہ کے پسینے چھوٹ رہے ہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اسلام آباد میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، وزیر داخلہ میں جانتا ہوں تمہارے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ چوروں کےخلاف کھڑے ہونا، جہاد کرنا اللّٰہ کاحکم ہے، یہ چور بیرونی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیے گئے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کردی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں کہ جب چاہے رخ موڑ دو، اگر ہم نے ان کو قبول کرلیا تو پھر جان لو بھیڑ بکریوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اگر آپ کے پاس گاڑی نہیں ہے تو بس پر اسلام آباد آجائیں، بس نہیں تو موٹر سائیکل پر، وہ بھی نہیں تو سائیکل پر آجائیں، پیدل بھی آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں بیٹھ کر چوہے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نواز شریف تو شہباز شریف سے بھی زیادہ بزدل ہے۔

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو فیس سیونگ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد پہنچوں گا تو تمام پاکستانیوں کو کال دوں گا، انہوں نے سندھ بھی پولیس منگوائی ہے، 30 ہزار پولیس وہاں اکٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اسلام آباد کے قریب پہنچیں گے تو وہاں بلائی گئی پولیس بھی ہمارے ساتھ شامل ہو جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.