سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند سے ملاقات کی ہے۔
بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ جام کمال کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر پہنچے۔
اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، رکنِ اسمبلی میر سلیم کھوسہ، سینیٹر دنیش کمار و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.