بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر جام کمال نے پارٹی اراکین اسمبلی کو نوٹسز بھجوادیے ہیں۔
جام کمال نے نوٹس میں کہا ہے کہ بی اے پی نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا کہ بی اے پی کے تمام ارکان بلوچستان اسمبلی ووٹنگ پر حاضری کو یقینی بنائیں۔
نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی کے فیصلے کے مطابق اپنا ووٹ تحریک کی حمایت میں دیں۔
جام کمال نے نوٹس میں واضح طور پر کہا کہ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.