بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام کریم کی عبوری ضمانت حفاظتی ضمانت میں تبدیل

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم و دیگر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔

سندھ ہائیکورٹ نےجام کریم و دیگر کی عبوری ضمانت کو حفاظتی ضمانت میں تبدیل کر دیا۔

عدالت نے جام کریم و دیگر ملزمان کی ضمانت میں 3 دن کی توسیع کر دی۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دیا

اس کے علاوہ عدالت نے جام کریم اور دیگر کو 3 دن میں انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی تھی جب کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کراویا اور اس میں سے رکن قومی اسمبلی جام کریم، ایم پی اے جام اویس سمیت 8 افراد کے نام خارج کردیئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چالان میں حیدر، معراج اور نیاز کو بطور ملزم نامزد کیا گیا۔

خیال رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.