ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریمنے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
جام عبدالکریم کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آگیا ہوں ، الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، ضمانت منظور کی جائے۔
خیال رہے کہ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ سے 3 اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔
عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان سالار، دودو اور دھنی بخش کی ضمانت میں توسیع بھی کی ہے، یہ تینوں ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔
ناظم جوکھیو کی فیملی نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو خون معاف کردیا تھا، اس حوالے سے ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔
ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا۔
Comments are closed.