بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی: 26، 27 اگست کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 26 اور 27 اگست 2022ء کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ مذکورہ روز ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل سندھ بھر میں بارشوں کے باعث سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز مزید 2 دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 26 اور 27 اگست کو سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.