اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

جامعہ کراچی میں ضیا محی الدین چیئر بنانے کی کوشش کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

ناپا کے تحت ضیا محی الدین کی یاد میں پانچ روزہ تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹی میں ضیا محی الدین کے نام سے چیئر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ 

ناپا میں جاری ضیا محی الدین فیسٹیول کے آخری روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضیا محی الدین بااصول، قابل اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔

انہوں نے کہا ان کی سنیما، تھیٹر اور ٹی وی کےلیے بہت خدمات ہیں، فنکار نے کام کو زندگی سمجھا، وہ ایک شخص نہیں ادارہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی میں ضیا محی الدین چیئر بنانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ماہر تعلیم شہناز وزیر علی، چیئرمین ناپا جاوید اقبال اور بینکار منیر کمال نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ ضیا محی الدین کی آواز قومی ورثے کی حیثیت رکھتی ہے۔

ان تمام مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کو پڑھنے پر عبور حاصل تھا، جب تک اردو زبان ہے ضیا محی الدین لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.