جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی خودکش بمبار خاتون کے شوہر اور دیگر پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خاتون بمبار کے شوہر ہیبتان بشیر اور دیگر کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسپکٹر ثناء اللّٰہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں نامزد ملزم اور دیگر ساتھیوں پر کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کے لیے فنڈنگ کا الزام لگایا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور شاری حیات کے شوہر ہیبتان بشیر اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
خاتون خود کش حملہ آور نے 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed.